(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبےکو صاف رکھنے اور عوام کو پریشانی سے بچانے کے لیے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو منتخب جگہ کے علاوہ دیگر مقامات پر پھیکنے پر پابندی عائد کر دی۔
پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت قربانی کےجانوروں کی باقیات کو مخصوص جگہ کے علاوہ دیگر جگہوں پر پھینکنے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے، یہ پابندی آج سے 13 جولائی تک نافذ رہے گی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا مقصد صوبے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا اور گندگی و جراثیم سے جنم لینے والی بیماریوں سے عوام کو بچانا ہے۔