لاہورہائیکورٹ کےججز میں انتظامی اختیارا ت تقسیم  کر دیے گئے

10 Jul, 2021 | 07:40 PM

Ibrar Ahmad

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ ججز کےاختیارات کی تقسیم سے متعلق ترمیمی ایڈمنسٹریٹوایلوکیشن آف بزنس   نوٹیفکیشن جاری،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمدامیربھٹی سمیت انتظامی کمیٹی میں شامل سات ججز کے انتظامی اختیارات کی تقسیم  کاتعین کیا گیا  ہے۔

 تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ ججز کےاختیارات کی تقسیم سے متعلق ترمیمی ایڈمنسٹریٹوایلوکیشن آف بزنس   نوٹیفکیشن جاری ، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمدامیربھٹی  کیس مینجمنٹ پلان ،ضلعی عدلیہ کے ججز کے تقرر و تبادلے،اسٹیبلشمنٹ کے افسران کے تقرر وتبادلے او ترقیوں کا جائزہ لیں گے جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ   ججز کو گھروں کی الاٹمنٹ بھی کریں گے۔لاہورہائیکورٹ کےسینئرترین جج جسٹس ملک شہزاداحمدخان ضلعی عدلیہ کے ججز کو سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ،ایکس پاکستان لیو کی منظوری دیں گے،جسٹس ملک شہزاداحمدخان کو انسداددہشتگردی عدالتوں  اور صوبہ بھرکی احتساب عدالتوں کےمانیٹرنگ،ایڈمنسٹریٹرجج مقرر کردیا گیا ہے۔جسٹس شجاعت علی خان اینٹی کرپشن،کمرشل کورٹس ،اوورسیزپاکستانی کورٹس اورہائیکورٹ ریسرچ سنٹرکے مانیٹرنگ جج ہونگے۔

جسٹس عائشہ اےملک سپیشل کورٹس،کسٹم ،اینٹی سمگلنگ کورٹس ، بینکنگ کورٹ ،سپیشل کورٹس سینٹرل کی  ایڈمنسٹریٹو جج ہونگی ۔جسٹس شاہدوحیدپنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل ، چائلڈپروٹیکشن کورٹ کے ایدمنسٹریٹوجج  مقرر۔ جسٹس علی باقرنجفی لائیوسٹاک ٹربیونل،فیملی کورٹس ،ایل ڈی اےٹربیونل،لیبرکورٹس کےایڈمنسٹریٹوجج ہونگے۔جسٹس شاہدبلال حسن سکیورٹی کےایڈمن جج ہونگے جبکہ جسٹس شاہدبلال حسن پرچیزکمیٹی کےسپروائزربھی ہونگے، لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہدبلال حسن صوبےبھرکی ڈرگ کورٹس،صارف عدالتوں ، صوبےبھرکی کنٹرول آف نارکوٹکس عدالتوں کے ایڈمنسٹریٹو  جج ہونگے،جسٹس شاہدبلال حسن  کوصوبہ بھرکی جیلوں  کامانیٹرنگ جج بھی مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں