ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ سے اضافی ڈیوٹیاں نہیں لی جائیں گی

اساتذہ سے اضافی ڈیوٹیاں نہیں لی جائیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہاہے کہ یکساں نصاب تعلیم اس لئے لائے تاکہ طبقاتی فرق ختم ہو، خاص مافیا یکساں نصاب تعلیم کے خلاف ہے،ن لیگی رکن اسمبلی بشریٰ انجم بٹ کہتی ہیں کہ حکومت سابقہ حکومت کے تعلیمی منصوبوں کو بھی بہتر انداز میں چلائے ،ان میں عوام کے ٹیکس کا پیسہ لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی ہوٹل میں سر سید تعلیم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا یکساں نظام تعلیم پر پنجاب کے 70 فیصد پرائیویٹ سکول متفق ہیں،نجی اور سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو تربیت دے رہے ہیں، چار لاکھ اساتذہ کو یکساں نصاب پر تربیت دی جارہی ہے، پچاس فیصد ٹرینر نجی سکولوں سے لائے ہیں، نجی سکولوں کے ٹرنیرز نے یکساں نصاب کو بہترین قرار دیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پچھلے دس سالوں میں نجی سیکٹر کو پروان چڑھایا گیا،سرکاری سکولوں کو دبایا گیا، مالی فوائد کی وجہ سے نجی سکولوں کو فائدہ دیا گیا،سابقہ حکومت نے ایجوکیشن میں بھی جدید ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی، مجھے جوائن کرنے پر پتہ چلا کہ میں تو ٹرانسفر منسٹر ہوں، ہمارے اساتذہ کو ٹرانسفر پروموشن اور اے سی آر میں پھنسایا ہوا تھا۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہناتھا کہ ہم اساتذہ کو تمام چیزوں سے آزاد کرنے جا رہے ہیں، اساتذہ کا کام پڑھانا ہے اور وہ صرف پڑھائیں گے، جدید ٹیکنالوجی سے کرپشن ختم ہو گی، سابقہ ادوار میں حکومتوں میں آنے والوں نے صرف اپنے بارے میں سوچا کہ ہمارے پاس کیا آ رہا ہے۔

مراد راس کاکہناتھا کہ پرائیویٹ سکولز کے ٹرینرز نے بھی واحد تعلیمی نظام کے سلیبس کی تعریف کی، ہم پبلک سیکٹر کو اس لئے پرموٹ کر رہے ہیں کیونکہ اس میں قوم کا فائدہ ہے، گزشتہ دس سالوں میں کسی کا فائدہ تو تھا جو پبلک سیکٹر کی بجائے پرائیویٹ تعلیم کو پروموٹ کیا گیا،ن لیگی رکن اسمبلی بشریٰ انجم بٹ کہتی ہیں کہ حکومت سابقہ حکومت کے تعلیمی منصوبوں کو بھی بہتر انداز میں چلائے ،ان میں عوام کے ٹیکس کا پیسہ لگا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer