راؤدلشاد: سروسزہسپتال کےڈاکٹر،پیرامیڈیکس اورجینیٹوریل سٹاف کو10فیصداضافی تنخواہ نہیں ملےگی,ایم ایس سروسز ہسپتال کا کہنا ہے کہ کنفیوژن کےباعث 10 فیصد تنخواہ روکی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سروسزہسپتال کےڈاکٹر،پیرامیڈیکس اورجینیٹوریل سٹاف کو10فیصداضافی تنخواہ نہیں ملےگی, ڈائریکٹر فنانس شاہد قریشی نےجلدبازی میں10 فیصد اضافی تنخواہ جاری نہیں کی جبکہ حکومت کے اعلان کردہ 10 فیصد اضافہ رواں ماہ کی تنخواہوں میں جاری نہیں کیاگیا ۔
ایم ایس سروسز ہسپتال کا کہنا ہے کہ کنفیوژن کےباعث 10 فیصد تنخواہ روکی گئی ہے، نوٹیفکیشن موصول ہونےپرواجبات آئندہ تنخواہوں کےساتھ جاری کردیاجائیگا۔