ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرنٹ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی 9 بھینسیں ہلاک۔۔۔

 کرنٹ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی 9 بھینسیں ہلاک۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ہلوکی میں ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 30 لاکھ مالیت کی 9 بھینسیں ہلاک، مالکان کیجانب سے رہبر ڈیفنس  روڈ بلاک کرکےاحتجاج، واپڈا حکام سے نقصان کی تلافی کا مطالبہ

  تفصیلات کے مطابق  ہلوکی میں ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 30 لاکھ مالیت کی 9 بھینسیں ہلاک ہونےپرمالکان کیجانب سے رہبر ڈیفنس روڈ بلاک کرکےاحتجاج اورواپڈا سےنقصان کی تلافی کامطالبہ ، ایس ایچ او کاہنہ نو کیجانب سے مظاہرین کو ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا۔ ہلوکی گاؤں میں واپڈا کی ہائی وولٹیج تاریں زمین سے قریب اور بھینسوں سے ٹکرانے سے نقصان ہوا 

مکینوں کا کہنا تھامتعدد بار شکایات کے باوجود واپڈا حکام کیجانب سے تاروں کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا، واپڈا حکام کی بے حسی پر مکینوں نے واپڈا حکام سے فی الفور نقصان کی تلافی کا مطالبہ کیا ہے۔

 واضح رہے   لیسکو کی نااہلی کےباعث لاہور کے علاقے سبزہ زار میں کرنٹ لگنے سے 45 بھینسیں ہلاک ہوگئیں تھی ۔   پولیس اور بھینسوں کے مالک کے مطابق واقعہ  11 جون کی دوپہر پیش آیا ۔ بھینسیں باڑے کے قریب نہر میں نہا رہی تھیں کہ اسی دوران ہائی وولٹیج کی تاریں پانی میں آگریں، جس سے پانی میں موجود تمام 45 بھینسیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ بھینسوں کے مالک کا کہنا تھا کہ  ایک اندازےکے مطابق بھینسوں کی کل مالیت 30 ملین روپے تھی۔  بھینسوں کے مالک کا مزید کہنا تھا کہ عملے سےکئی بار وائر سےمتعلق شکایات کی گئی تھیں کہ وہ لٹک رہی ہیں، تاہم بروقت کوئی کارروائی نہ کی گئی اور آج یہ واقعہ رونما ہوا۔