سٹی42 : سوتیلی ماں کا گیارہ سالہ معصوم بچی پرظلم ...سوتیلی ماں نے گیارہ سالہ عطیہ کو اغوا کرا دیا ,ملزمہ اور دیگرساتھی سیشن عدالت میں پیش،عدالت نے پولیس کے حوالے کر دیا
تفصیلات کےسوتیلی ماں صبا اور اس کے ساتھی ملزم ساقب اور عارف کو سیشن عدالت میں پیش کیا گیا، سوتیلی ماں صباء اور دیگرملزموں کیخلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی میں والد مقبول احمد کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا، والد مقبول اور والدہ نگہت بھی انصاف کیلئے عدالت میں پیش ہوئے، مدعی کی جانب سے سید اے آر نقوی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ملزمہ صباء نے نفرت کی وجہ سے میری بیٹی کو اغوا کرایا جبکہ بچی کی حقیقی ماں کا کہنا تھا ملزمہ نے ظلم کیا ،میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے رشتہِ داروں کی جانب سے ملزموں کی تھانے سے بازیابی کیلئے درخواست دائرکی گئی تھی، ملزموں کےرشتہِ داروں کا کہنا تھا پولیس نے ملز موں کو بلا کرتھانے میں بند کر رکھا ہے، پولیس نےعدالت کو بتایا کہ جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت نے ملز موں کادوروز ہ جسمانی ریمانڈ دے رکھا ہے، تفتیش جاری ہے عدالت نے سوتیلی ماں اور دیگر ملز موں کو دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا۔