ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیرتعلیم اپنے انگلش ٹویٹ کا ترجمہ دیکھ کر دنگ رہ گئے

وفاقی وزیرتعلیم اپنے انگلش ٹویٹ کا ترجمہ دیکھ کر دنگ رہ گئے
کیپشن: Shafqat Mahmood
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اپنے میٹرک اور انٹر کے امتحانات ملتوی کرنے سےمتعلق ٹوئٹ کا ترجمہ پڑھ کر ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے  سالانہ امتحان کی تیاری نہ کرنے اور امتحانات میں شرکت نہ کرنے والے طلبہ  کو بتا دیا ہے کہ  جو طالبعلم وقت مانگ رہے ہیں وہ سپلمنٹری امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے ٹویٹر پر ٹویٹ کیا جس پر طلبہ نے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا،وفاقی وزیرتعلیم کی جانب سے کئے گئے اس ٹویٹ کا ایک نیا ترجمہ سامنے آیا جس نے شفقت محمود کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

عبداللہ خلجی نامی صارف نے وفاقی وزیر کی اس ٹوئٹ کا ترجمہ کچھ عجیب و غریب انداز سے کیا کہ وہ خود بھی دنگ رہے گئے اور اس کا کو ری ٹویٹ کیا،صارف نے ترجمہ کیا کہ ’وہ طلبہ جو کہتے ہیں کہ زیادہ وقت دیتے ہیں وہ ہمیشہ تمام بورڈز کے ذریعہ 2/3 ماہ کے اضافی امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں۔ یہ امتحانات کیوں ملتوی کیے جائیں اور جو طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کو سزا دی جائے۔‘وفاقی وزیرتعلیم کا کہناتھا کہ ’یہ واقعی ایک بہترین ترجمہ ہے ۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روزشفقت محمود نے ٹویٹ کرتے لکھاتھا کہ تمام بورڈ کے سپلیمنٹری امتحانات دو تین ماہ بعد ہوں گے،انہوں نے مزید اس بات پر زور دیتے ہوئے سوال کیا کہ  امتحانات کیوں ملتوی کئے جائیں؟ جن طلباء کی تیاری ہے انہیں کیوں سزا دی جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer