خبردار ! کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کی لاہور میں تصدیق ہوگئی

10 Jul, 2021 | 03:15 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

سٹی 42:خبردار کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے لاہور میں کیسز کی طبی ماہرین نے تصدیق کر دی کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا کے مریض رپورٹ ہورہے ہیں.

پروفیسر تنویر السلام کا کہنا ہے کہ کورونا کی قسم ڈیلٹا تیزی سے پھیلنے کی خاصیت رکھتی ہے. کورونا کی ڈیلٹا قسم میں سر درد اور پیٹ کی خرابی ابتدائی علامات میں سامنے آرہی ہیں.  کورونا کی ڈیلٹا قسم سے گھر میں ایک فرد بھی متاثر ہوا تو سب کو لپیٹ میں لے سکتا ہے. طبی ماہر  پروفیسر تنویر السلام کا کہنا ہے کہ چینی ویکسین کس حد تک کورونا کی ڈیلٹا قسم کے خلاف موثر ہے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

 پروفیسر تنویر السلام نے تنبیہ کی کہ  کورونا کی انڈین قسم ڈیلٹا سے محفوظ رہنے کیلئے پہلے سے زیادہ احتیاط برتنا ہوگی. کورونا کی قسم ڈیلٹا کے سیریس مریض ابھی تک بہت کم ہیں.  کورونا کی بروقت تشخیص اور علاج سے بیماری کی شدت سے بچا جاسکتا ہے.  کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم سے بچنے کیلئے لاک ڈاون کا نفاذ کرنا پڑ سکتا ہے. ڈیلٹا قسم سے کورونا کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں، جن افراد کو کورونا کی علامات ہوں وہ لازمی ماسک استعمال کریں . 

مزیدخبریں