(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نےایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ،،،اصلیت بے نقاب،،، کرنے کا اعلان کردیا۔
اداکارہ حریم شاہ نے انسٹا گرام پر جاری اپنی ویڈیوز میں کہا کہ فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان میرے متعلق بےبنیاد باتیں بناکر لوگوں کو گمراہ کرنے اور اپنے صادق و امین ہونے کے دلائل دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں فیاض الحسن چوہان کی بہت عزت کرتی تھی، میں نے میڈیا کو ہمیشہ یہی کہا کہ فیاض الحسن بہت اچھے انسان ہیں، مجھے اور اللہ کو معلوم ہے کہ آپ کیسے انسان ہیں۔
فاروق ستار سے متعلق حریم شاہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں کہ میں کسی کے ساتھ آپ سے ملنے آئی تھی، آپ خود مجھ سے ملنے کے شوقین تھے، لوگ بے وقوف نہیں ہیں، سب کو سب سمجھ آتی ہے، بہت جلد آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت بتاؤں گی پھر ان کو معلوم ہوگا کہ آپ دونوں کس قسم کے لوگ ہیں اور کیسی حرکتیں کرتے ہیں۔