لاہورکے سرکاری اسکولوں میں انڈر میٹرک اساتذہ کی تعیناتی

10 Jul, 2021 | 01:12 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: لاہور کے سرکاری سکولوں میں انڈر میٹرک اساتذہ کی تعیناتی کا انکشاف  ہوا ہے۔

لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں 20 ہزار اساتذہ میٹرک اور انڈر میٹرک نکلے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی تعلیمی قابلیت کی فہرست جاری کردی ۔ لاہور کے سرکاری سکولوں میں 742اساتذہ کی تعلیمی قابلیت میں میٹرک پاس ہے۔

لاہور کے سرکاری سکولوں میں 600 اساتذہ کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ ہے ,  2280 اساتذہ کی تعلیمی قابلیت دو سالہ بی اے اور بی ایس سی ہے  جبکہ لاہور میں 1184 اساتذہ کی تعلیمی قابلیت 4 سالہ بی اے اور بی ایس سی ہے ۔ ایم اے ،ایم ایس سی اور ایم فل کی قابلیت رکھنے والے اساتذہ کی تعداد 11 ہزار 700 ہے ۔

مزیدخبریں