بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

10 Jul, 2021 | 11:40 AM

Sughra Afzal

(شاہزیب شہزاد)قدرت لاہوریوں پر مہربان ہوگئی، صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آج سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

 موسم کے تیور بدل گئے، سورج چھٹی پر چلا گیا، باغوں کے شہر میں بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہوگیا،  کینال روڈ،مال روڈ کے اطراف علاقوں میں موسلادھار بارش کی اطلاع موصول ہوئی ہے، بارش سے گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔ بارش سے انڈر پاس اور کینال روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا، گاڑی کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت،37اور کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ  رہنے کا امکان ہے، صبح کے وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگ یا، ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ  آج سے شروع ہونے والا بارشوں کا نیا  ایک ہفتے تک جاری رہے گا، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا اور موسم خوشگوار ہوجائے گا۔

 

مزیدخبریں