ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں براہ راست کوالیفائی کرلیا

10 Jul, 2021 | 08:40 AM

Sughra Afzal

نشتر پارک  (حافظ شہبازعلی) دراز قد جیولین تھرور ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں براہ راست کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

 ایک انٹرویومیں ارشد ندیم نے کہا کہ ٹریننگ کے لیے ہر طرح کی سہولیات میسر ہیں ، ٹوکیو اولمپکس کے لیے دن رات محنت کر رہا ہوں، تیاریوں سے مطمئن ہوں، اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے بڑی محنت کی اور ہدف حاصل کیا تاہم اب میں نے پاکستان کے لیے میڈل جیتنا ہے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ میں اگر اپنی بہترین تھرو کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہوں تو پھر میں کوئی بھی میڈل جیت سکتا ہوں، یہ گولڈ بھی ہو سکتا ہے، سلور اور برانز بھی، میں نے ملک کا نام روشن کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کرکٹر بننے کی خواہش تو نہ پوری ہو سکی لیکن جیولین تھرو میں خوب نام کمایا ہے، مجھے خوشی ہے کہ میں اولمپکس میں براہ راست کوالیفائی کر کے پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں، بڑے ایتھلیٹس کی موجودگی میں پرفارم کروں گا، ان سے ملنے کا موقع ملے گا اور میں سیکھوں گا بھی، مجھے بڑے ایتھلیٹس کا مقابلہ کر کے مزہ آئے گا۔

ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری نے کہاکہ ارشد ندیم اولمپکس میں میڈل جیتنے کی ایک بہت بڑی امید ہیں، میڈل جیتنے کے لیے انہوں نے بڑی محنت کی ہے، اس وقت ارشد ندیم اپنی بہترین تھرو 86.38 کر رہے ہیں اور اگر وہ اپنی اسی تھرو کے مطابق اولمپکس میں پرفارم کرتے ہیں تو ضرور میڈل جیت لیں گے۔

فیاض بخاری نے کہا کہ ٹو کیو اولمپکس میں ابتدائی مقابلے دن جبکہ فائنل رات کے وقت ہیں اس لیے ڈیاینڈ نائٹ پریکٹس کر رہے ہیں

مزیدخبریں