پی سی بی نے 2022ء کو کھیلوں کا سال قرار دیدیا

10 Jul, 2021 | 08:33 AM

Sughra Afzal

فیروز پور روڈ(حافظ شہباز علی) پاکستان سپورٹس بورڈ نے دوہزار بائیس کو کھیلوں کا سال قرار دینے کا اعلان کردیا۔

ڈی جی پی ایس بی کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کادورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا، پی ایس بی کوچنگ سینٹر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ساوتھ  ایشن گیمز کی میزبانی کررہا ہے اور انٹرنیشنل ایونٹ کے لیے ضروری سہولیات کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور فیڈریشنز کے ساتھ باہمی رابطے کی فضا کو مزیر موثر بناکر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر کھیلوں کیانفراسٹرکچر کی ترقی اور کھلاڑیوں کو جدید ٹریننگ سہولیات دینے پر توجہ دی جارہی ہے۔

 کرنل (ر) آصف زمان کا کہنا تھا کہ خود سپورٹس مین ہوں اور درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرنا ترجیح ہے، ہماری کوشش ہے کہ باصلاحیت نوجوانوں کو آگے لائیں اور ان کی بھرپور سرپرستی کریں، تمام فیڈریشنز سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے پلان بناکر لائیں تاکہ ان کی ضروریات کے لحاظ سے مناسب فنڈز دیئے جاسکیں۔

ڈی جی پی ایس بی کا کہنا تھا کہ سائوتھ ایشین گیمز کیمیڈلسٹ کو بلاکر ان کو انعامی چیک دیئے، یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ خواہش ہے کہ پاکستانی اتھلیٹس اولمپکس، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز میں زیادہ سے زیادہ میڈلز لاکر ملک کانام روشن کریں۔

انہوں نے کوچنگ سینٹرلاہور کو رول ماڈل ٹھہراتے ہوئے دوسرے صوبوں میں موجود سینٹرز کو بھی مثالی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں