( علی عباس ) میگا منصوبوں کے لیے پنجاب حکومت کو نجی سرمایہ کاروں کی تلاش، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بیس ارب روپے مالیت کے میگا منصوبے سرمایہ کاروں کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے باعث نجی سرمایہ کار بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ لاہور سمیت صوبے بھر میں میگا پراجیکٹس پی پی پی موڈ پر مکمل کرنے کی پلاننگ کی گئی جو تاحال ناکام ہے۔ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دو ارب روپے کا منصوبہ بھی فائلوں تک محدود ہے۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی ٹریٹمنٹ پلانٹ کا تین ارب پچاس کروڑ روپے کا منصوبہ التوا کا شکار ہے جبکہ فیصل آباد میں ویونگ انڈسٹریل اسٹیٹ کے 4 ارب چھتیس کروڑ کا منصوبہ بھی معطل ہے۔
کورونا وبا کے باعث منصوبوں پر کسی بھی نجی کمپنی نے بڈ نہیں دی، حکام کے مطابق منصوبوں پر تمام ابتدائی مراحل مکمل کرلیے گئے ہیں۔ منصوبوں پر بڈ ایک بار پھر دی گئی ہے، جس میں نجی کمپنیوں سے بڈ وصول ہوںگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں کی تکمیل کے لیے وقت درکار ہے۔