ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے انتظامیہ حرکت میں آگئی

آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے انتظامیہ حرکت میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) شہر میں آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک، مختلف علاقوں میں 63 کتوں کو تلف کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پر کتا مار ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 63 آوارہ کتوں کو تلف کر دیا گیا۔ تحصیل رائیونڈ میں 40 آوارہ کتوں کی تلفی کی گئی جبکہ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 23 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا۔

کارروائیاں اے سی رائیونڈ عدنان رشید اور اے سی ماڈل ٹاؤن زیشان رانجھا کی نگرانی میں ایل ڈی اے ایونیو ون، وفاقی کالونی، جوہر ٹاؤن، شیر شاہ کالونی اور غازی روڈ پر کی گئیں۔

دوسری جانب آوارہ کتے شہریوں کیلئے سنگین خطرہ بن گئے ہیں، مسلسل کتے کاٹے کے واقعات شہریوں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔ متاثرہ شہری کہتے ہیں آوارہ کتوں کی وجہ سے بچے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کتوں کو تلف کرنے کیلئے موثر کارروائی کی جانی چاہئے۔

واضح رہے چند روز قبل شہر میں 47 افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بنے۔ زیادہ تر متاثرہ افراد کو گورنمنٹ ہسپتال شاہدرہ میں ویکسی نیشن سمیت علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے رواں برس کے دوران اب تک شہر میں کتوں کے کاٹنے کے چار ہزار 6 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔