ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں 'ارطغرل غازی' کی مقبولیت کا راز فاش

پاکستان میں 'ارطغرل غازی' کی مقبولیت کا راز فاش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ) مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل ' ارطغرل غازی' پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے،ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والےانجین التان دوزیتان نے پاکستان میں اس سیریز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بارے اہم بات بتادی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی تاریخی سیریز ڈیریلیس ارطغرل جو کہ اردو میں پاکستان ٹیلی ویژن پر  ارطغرل غازی کے نام سے نشر  کی جارہی ہے۔  ڈرامہ سریز  ارطغرل غازی کی  پاکستان میں مقبولیت  دیکھتے ہوئے ڈرامے کی کاسٹ نے  پاکستانی شائقین سے ملنے پاکستان آنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ترک سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے اس ڈرامہ سیریل میں کام کرکے ترکی سمیت پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے اور موجودہ وقت میں وہ جرائم پر مبنی ڈرامہ سیریل رامو میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ 

ترک ڈرامے کے میں ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والےانجین التان دوزیتان نے پاکستان میں اس کی بڑھتی مقبولیت کے بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ پاکستانیوں کی جانب سے بہترین کہانیوں کو سراہنا ہے۔ میرے خیال میں ترک اور پاکستانی عوام دونوں اچھی طرح مرتب کی گئی کہانیوں سے محبت کرتے ہیں، ارطغرل اس لیے کامیاب رہا کیونکہ اس نے ناظرین کو ڈرامے کے ساتھ باندھے رکھا۔

مزید بات کرتے ہوئے ڈرامے میں اپنے کردار کے بارے بات کرتے ہوئے اداکار کاکہناتھا کہ ارطغرل غازی کے تصور، مضبوطی اور زندگی کے مقصد اور اقدار سے محبت کرتا ہوں، وہ ایک قابل ستائش شخص ہیں اور میں بہت زیادہ خوش ہوں کہ میں نے ان کی زندگی کی عکاسی کی۔

ڈرامے کی مقبولیت کے بارے کبھی سوچا نہیں تھا کہ اس قدر پذیرائی ملے گی،ہم جب شوٹنگ کررہے تھے تو جانتے تھے کہ یہ ایک یادگار ڈراما ہوگا، اس کو اتنا پسند کیا گیا کہ ہم بہت شکرگزار ہیں۔

واضح رہے کہ ترک ڈرامہ ' ارطغرل غازی' پاکستان میں یوٹیوب پر سب سے زیاد دیکھا جانے والا ڈراما بھی بن چکا ہے، جس کی تمام اقساط کو کروڑوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

ترک اداکارانجین التان دوزیتان کا کہناتھا کہ ڈرامے کی مقبولیت سے ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اچانک بہت زیادہ اضافہ ہوا کیونکہ دنیا کو ترک ثقافتی اہمیت کا احساس ہوا۔

انجین التان دوزیتان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ ایک دن پاکستان ضرور آئیں گے اور وہ اپنے مداحوں سے براہ راست آکر ملیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer