واہگہ زون میں مزید 57 غیرقانونی تعمیرات کا انکشاف

10 Jul, 2020 | 04:32 PM

Azhar Thiraj

راؤدلشادحسین: ہاتھی کے دانت کھانے  کے اور دکھانے کے اور ۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کےغیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن بھی بے سود رہے،غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تھم نا سکا، واہگہ زون کے کنٹرولڈ ایریاز میں141 غیر قانونی تعمیرات کے بعد مزید 57 غیر قانونی کمرشل،انڈسٹریل و رہائشی تعمیرات کا انکشاف ہوا ہے۔


میٹروپولیٹن کارپوریشن شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تھم نہ سکا، واہگہ زون کے کنٹرولڈ ایریا زمیں 57 مزید غیر قانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات کا انکشاف ہوا ہےجبکہ رنگ روڈ اتھارٹی کے اعتراض کے باوجود قائداعظم انٹرچینج سے ملحقہ سرکاری اراضی پر میگا کمرشل مارکی کی تعمیر جاری ہےکمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ارسال کی گئی رپورٹ میں 57 غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف کیاگیا۔


واہگہ زون کے کنٹرولڈ ایریاز برکی روڑ ،جی ٹی روڈ، جلو موڑ، بیدیاں روڑ، سروس روڑ آف رنگ روڑ سمیت دیگر ایریاز میں غیر قانونی تعمیرات کی رپورٹ کمشنر لاہور کو ارسال کی گئی رپورٹ میں غیر قانونی تعمیرات کے محل وقوع ، مالکان کے نام و ایڈریس بھی درج ہیں۔


قبل ازیں واہگہ زون کے مختلف علاقوں میں 141 میگا کمرشل و رہائشی غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کی گئی تو پلاننگ افسران کو کلین چٹ دیتے ہوئے ماتحت دو بلڈنگ انسپکٹرز کو عہدوں سےہٹایاگیاستم ظریفی توہےکہ کمشنر لاہور کو غیرقانونی تعمیرات کی رپورٹ ارسال کرنے والے بلڈنگ انسپکٹر وقاص جاوید کوہی عہدے سے ہٹادیاگیا،غیر قانونی تعمیرات کی تفصیلات چیف کارپوریشن آفیسر ،میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ہیڈکوارٹر کو بھی ارسال کردی گئی۔

مزیدخبریں