(سٹی42) پاکستان کی سابق نامور گلوکارہ، ادکارہ اور میزبان رابی پیرزادہ ملک چھوڑ کر جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا دل اور جان ہے میں کبھی اپنا وطن چھوڑ کر گئی بھی تو مکہ جاؤں گی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سےسابق نامور گلوکارہ، ادکارہ اور میزبان رابی پیرزادہ کے بارے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ وہ ملک چھوڑ کر جارہی ہیں جس پر انہوں نے اپنے ایک پیغام میں اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان چھوڑ کرنہیں جارہیں اور اگر گئیں تو مکہ جاؤں گی۔
ملک چھوڑنے کی بات ان ہی ایک پوسٹ سے پھیلی، انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے رابی کا کہناتھا کہ وہ جلد ہی پاکستان کو خیرآباد کہہ دیں گی،رابی یہ پوسٹ بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے کی وجہ سے کی،گلوکار نےرابی پیرزادہ کی پینٹنگز کی تعریف کی جس پر سابق گلوکارہ سے رہا نہ گیا اور ایک جذباتی ٹوئٹ کی جس میں ان کاکہناتھا کہ دراصل لوگوں کے پاکستان چھوڑ کر جانے کی آج مجھے تصدیق کرنے دیں کہ بھارتی ہم سے بہتر ہیں۔ انہوں نے کبھی مجھ پر طنز نہیں کیا۔
رابی پیرزادہ نے عدنان سمیع کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ میں نے آپ کے بارے میں ماضی میں جو کچھ کہا اس پر معافی چاہتی ہوں یہ قوم صلاحیتوں کی حقدار نہیں نہ آپ کی آواز کی اور نہ میری پینٹنگز کی۔ میں بھی پاکستان چھوڑ دوں گی۔ تاہم اب یہ ٹوئٹ ان کے اکاؤنٹ پر موجود نہیں ہے۔
رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر بھی طویل پوسٹ کی جس میں پاکستانیوں اور بھارتیوں کاموازنہ کیا گیا، اس میں انہوں نے لکھا کہ بھارتیوں نے کبھی ایسا مواد شیئر نہیں کیا جس سے مجھے تکلیف ہو جب کہ میری لیک ویڈیوز مسلسل پاکستان میں شیئرز ہوتی رہیں۔ان کا کہناتھا کہ میں نے ایک دن عدنان سمیع کو بہت سخت ٹویٹ کی تھی پاکستان چھوڑنے پر۔
آج احساس ہوا کہ جمائمہ سے لیکر ہر وہ شخص جو ہم سے بھاگتا تھا ٹھیک تھا، میں نے ہندوستان کے خلاف کشمیر کےلئے جنگ کی، مگر کسی ہندو نے مجھے میری تصویروں اور ویڈیو کا طعنہ نہیں دیا۔ ہر وہ شخص جو قابل ہے پاکستان سے بھاگ کر اپنی پہچان بناتا ہے، میں بھی چلی جاؤں گی۔
ان کہ یہ پوسٹ سامنے آنے پر پاکستانی عوام نے ان پر خوب تنقید کی بعدازاں رابی نےپاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی پاکستان میں بھی اچھے لوگ موجود ہیں اور صرف کچھ اچھے لوگوں کی وجہ سے یہ ملک قائم ہے میں اپنے الفاظ واپس لیتی ہوں۔
واضح رہے گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،ٹویٹ کرتے ان کاکہناتھا کہ' میں رابی پیرزادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں، اللہ تعالی میرے گناہوں کو معاف کرے اور میرے حق میں لوگوں کے دل نرم کرے'