محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کا بڑا فیصلہ

10 Jul, 2020 | 03:37 PM

Shazia Bashir

بسام سلطان: عطائیت کی روک تھام کے لئے محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کا بڑا فیصلہ، تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو تربیت دینے کے لئے شیڈیول جاری کر دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق عطائیت کے خاتمے کے لئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ، صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، سینئر میڈیکل آفیسرز، ڈی او ایچ ایم ایس، ڈی او ایچ ہیومن ریسورس کو ضلعی سطح پر تربیت فراہم کی جائے گی۔

محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے تربیتی شیڈیول جاری کر دیا گیا، ضلع لاہور کے افسران کے لئے تربیتی سیشن 24 جولائی کو منعقد کیا جائے گا، افسران پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کی جانب سے منتخب کردا فوکل پرسن ایڈیشن ڈائریکٹر اینٹی کو ایکری ڈاکٹر سعید اصغر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب  سی ای او ہیلتھ کے تمام اختیارات ختم کر دئے گئے، ڈسپنسریوں اور مدر چائلڈ ہیلتھ سنٹر کے تمام انتظامی امور سی ای او پی ایچ ایف ایم سی کے سپرد کر دئے گئے، دیہی ڈسپنسریاں، سول ڈسپنسریاں، مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹر کے تمام انتظامی و مالی امور پی ایچ ایف ایم سی کے سپرد کر دئے گئے۔

محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا، تمام دیہی، سول ڈسپنسریاں یا مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹر میں کی جانے والے تبادلے صرف سی ای او پی ایچ ایف ایم سی کی اجازت سے ہوں گے اور  مراسلے کے مطابق انتظامی سمیت مالی امور پنجاب ہیلتھ فسلٹیشن مینیجمنٹ کمپنی کے سپرد ہوں گے۔

ڈسپنسری یا ایم سی ایچ میں کئے جانے والے تمام انتظامی فیصلے سی ای او پی ایچ ایف ایم سی کے جاری کردا این او سی کے بعد کئے جا سکیں گے، تمام سی ای او ہیلتھ کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

             

مزیدخبریں