سٹی 42: کارکردگی کے معاملے پر وزیر اعظم کا مذید سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ، روایتی حربے ختم، وزراء، مشیران، معاونیں کو بریفنگ کے بجائے اب کاردگی دکھانا ہوگی، سیکریٹریز سمیت بیوروکریسی اور اداروں کے سربراہاں کو بھی کارکردگی کے پیمانے سے جھانچا جائے گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی نہ دکھانے والوں کو گھر کی راہ دکھانے کی ٹھان لی۔ حکومتی فیصلوں پر کتنا عمل ہوا؟ اب وزراء، مشیران،معاونیں اور بیوروکریٹس کو حقائق بتانا ہوں گے۔ وزیر اعظم کا حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والے وزراء اور بیوروکریسی کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری محکموں اور وزارتوں کی ہر بریفنگ کے اعدادوشمار وزیر اعظم نے اپنی ڈائری میں ریکارڈ کررکھے ہیں۔ وزیر اعظم کے سیکریٹری اعظم خان نے بھی تمام وزارت کی بریفنگ کو الگ سے ڈائری میں درج کررکھا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم وزارتوں سے بریفنگ میں اپنے ریکارڈ کے مطابق عملی اقدام کا پوچھنا شروع ہوگئے۔
وزیر اعظم نے دونوں ڈائریاں کھول لیں، تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کردی۔ وزیر اعظم عمران خان ہر محکمے کی بریفنگ کے دوران اپنے ریکارڈ سے موازنہ بھی کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزارتین ہوں یا ڈویژن ، حکومتی امور میں کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔ وزیر اعظم نے اپنی ٹیم پر بھی واضح کردیا ہے کہ صوبائی کابینہ اور افسر شاہی کو بھی اب کاکردگی کے ترازو پر تولہ جاٰئے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ہاؤسنگ سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان آج نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا دورہ کریں گے، وفاقی وزیر فخر امام اور این ڈی ایم اے حکام بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے این ایل سی سی کی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان شرکا کو اہم ہدایات بھی دیں گے ۔ سہ پہر کو وزیراعظم ہاؤسنگ سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں ملک بھر میں نشاندہی کی گئی جگہوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے،سستے گھروں کی تعمیر کی صورتحال اور منصوبے میں قانونی و دیگر رکاوٹوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔