لاہور بورڈ: میٹرک امتحانات میں ڈیوٹی دینے والا عملہ معاوضوں سے محروم

10 Jul, 2020 | 01:45 PM

Shazia Bashir

سٹی 42: لاہور بورڈ کےتحت نہم ودہم جماعت کےامتحان میں ڈیوٹی دینےوالا عملہ معاوضوں سےمحروم، تین ماہ گزرنے کے باوجود معاوضوں کی ادائیگی ممکن نہ ہوسکی، رواں سال امتحانات میں تین ہزار سےزائد ملازمین نے ڈیوٹیاں انجام دی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت نہم و دہم جماعت کے امتحان میں ڈیوٹی دینےوالا عملہ معاوضوں سےمحروم ہے۔ امتحانات کا انعقاد مارچ کے مہینے میں کیا گیا تھا۔ امتحانی عملے کا کہنا ہے کہ معاوضوں کی ادائیگی فی الفور کی جائیں۔ عید سے قبل ادائیگیاں نہ کی گئیں تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ معاوضوں کی ادائیگی کے لیے چیک تیار ہیں۔ تصدیق کے بعد امتحانی عملہ کو معاوضہ ادا کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ لاہور بورڈ کے زیر انتظام جاری میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ کے لیے سب ایگزامینر کم پڑ گئے، ہیڈ ایگزامینر پریشان، نتائج بھی لیٹ ہونے کا خدشہ، کنٹرولرامتحانات انفاز احمد کا کہنا ہے کہ قواعد وضوابط کے مطابق مارکنگ سنٹرز میں اضافی سب ایگزمینرز تعینات ہیں ،نتائج میں تاریخ کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

ہیڈ ایگزمینرز کے مطابق 10 کی بجائے 3 یا4 سب ایگزامینر سے مارکنگ کروائی جا رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق ایک ہیڈ ایگزامینر کے ماتحت کم از کم 10 سب ایگزامینر پرچوں کی مارکنگ کرتے ہیں۔ اس صورتحال میں رزلٹ لیٹ اور مارکنگ غیر میعاری ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب کنٹرولر امتحانات انفاز احمد کا کہنا ہے کہ قواعد وضوابط کے مطابق ہیڈایگزمینرز کو سب ایگز مینرز دیئے گئے ہیں۔ ہیڈایگزمینرز کے پاس اضافی عملہ ہے، رزلٹ لیٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر تاحال امتحان لینے والے عملہ کو ادائیگیاں ہیں کی جا سکیں تو پرچوں کی مارکنگ کرنے والے عملہ کو ادائیگیاں کب کی جائیں گی۔

مزیدخبریں