(سٹی42)پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا جو کہ کسی تعریف کے محتاج نہیں اپنی آواز کےسحر سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنانے والے ساحر علی بگا نے یوٹیوب پر بھی دھوم مچادی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسڑی میں منفزد مقام رکھنے والے نامور گلوکارساحر علی بگا نے اپنی آواز کے جادو سے لاکھوں لوگوں کو اپنا فینز بنالیا ہے ان کے مشہور گانے پاکستانی ڈرامہ،فلموں میں بھی کاسٹ ہوچکے ہیں، گلوکار ساحر علی بگا موسیقی کی دُنیا کے بعد اب یوٹیوب پر بھی چھا گئے۔اگر ان کے مداحوں کی بات کی جائے تو پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی کثیر تعداد میں ان کے چاہنے والے موجود ہیں اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کےیوٹیوب چینل پر 1 اعشاریہ 57 ملین یعنی دس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہوگئے۔
لاکھوں کی تعداد میں سبسکرائبرز کے ضمن میں یوٹیوب کی جانب سے ان کو ’گولڈن پلے بٹن‘ سے نوازا گیا ہے۔ یوٹیوب کے عہدیداروں نےساحر علی بگا کو مبارک باد بھی دی،اس بڑی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نےانسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئرکی، جس میں اُنہوں نے اپنی تصویر پوسٹ کی۔ تصویر میں اُن کے ہاتھ میں یوٹیوب کا ’گولڈن پلے بٹن‘ بھی ہے۔
انسٹاگرام پر ہی انہوں نے اپنے نئے ریلیز ہونے والے گانے’لمحہ‘ کے حوالے سے بھی ایک پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے اپنے نئے گانے کا پوسٹر شیئر کیا۔ ساحر علی بگا کا اس حوالے سے مزید کہناتھا کہ اُن کا گانا ’لمحہ‘ 12جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ساحر علی بگا کے گانےپاکستانی ڈراموں،فلموں میں کاسٹ ہیں اور انہوں نےمشہورو معروف راحت فتح علی خان،شفقت امانت علی ساتھ بھی گلوکاری کرتے آواز کے سحر سے لوگوں کو داد دینے پر مجبور کیا۔