(ریحان گل) سرکاری محکموں کےلیے اچھی خبرآگئی،پنجاب حکومت نےنئی ترقیاتی پروگرام میں فنڈز جاری کرنے کےلیے تجاویز مانگ لیں،نئے مالی سال کے پہلےکوارٹر میں 25 فیصد اور50 فیصد کی ڈیمانڈز بھجوانےکی ہدایت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے،جس میں ان سے نئے ترقیاتی پروگرام میں فنڈز کےاجراء کے لیےتجاویز مانگی گئی ہیں،نئے مالی سال کےپہلے کوارٹر میں25 فیصد اور50 فیصد ڈیمانڈز بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے،ڈیمانڈز بھجوانے کےلیےگائیڈ لائنز بھی جاری کردی گئی ہیں۔
ہدایات کےمطابق ڈیمانڈ میں فلیگ شپ منصوبوں کو ترجیح دی جائے،کورونا کےتدارک کے منصوبوں کو مد نظر رکھا جائےجبکہ ترقیاتی منصوبوں میں افسران اور ملازمین کی تنخواہوں اور تیز رفتار سکیموں کو ڈیمانڈ میں ترجیح دی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کابینہ نےراوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےقیام کی منظوری دیدی۔ اتھارٹی ماحول کی بہتری،ہاؤسنگ سرگرمیاں،انڈسٹری کےفروغ کیلئےکام کریگی۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹریفک کوکنٹرول کرنےمیں بھی مددگارثابت ہوگی جبکہ دریائےراوی کےپانی کوقابل استعمال بنانےکیلئے بھی کام کیاجائے گا۔
اتھارٹی دریائےراوی میں گنداپانی گرانےکی روک تھام کیلئےبھی کام کریگی جبکہ دریائےراوی کےگردونواح میں ماحول کو بہتربنانے اورگرین بیلٹ لگانےکاکام بھی کرےگی۔
دریائے راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کے منصوبہ کے لئےراوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لئے 99 ہزار ایکڑ اراضی پر سیکشن چار کا نافذ کیا گیا،ایل ڈی اے کی درخواست پر لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت سیکشن چار کا نفاذ عمل میں لایا گیاتھا جس کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔
یاررہے کہ مالی سال 21-2020 کے لیے صوبہ پنجاب کا 22 کھرب 40 ارب روپے کا بجٹ پیش کیاگیا تھا، آئندہ مالی سال میں ترقیاتی بجٹ کی مد میں 3 کھرب 37 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 97 ارب 66 کروڑ روپے سماجی شعبے، 77 ارب 86 کروڑ روپے، انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ، 17 ارب 35 کروڑ روپے پرو ڈکشن سیکٹر، 45 ارب 38 کروڑ روپے سروسز سیکٹر، 51 ارب 24 کروڑ روپے دیگر شعبہ جات، 47 ارب 50 کروڑ روپے سپیشل پروگرام اور 25 ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی مد میں رکھے گئے ہیں۔