طلباء سے پوری فیس وصول کرنےکیساتھ اساتذہ پربھی سختی شروع

10 Jul, 2020 | 11:19 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(جنید ریاض) سکول مافیا نےحکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے، سکول کھلےیا نا کھلے، فیس پوری وصول کی جانےلگی،سینٹ پیٹر سکول وارث روڈ میں تین ماہ کی فیس 20 فیصد رعائت کےبغیر وصول کیے جانےپروالدین نےاظہار تشویش کیا۔

تفصیلات کے مطابق والدین کا کہنا ہے کہ تین ماہ کی یکمشت فیس 20 فیصد رعائت کے بغیروصول کی جارہی ہے،انہوں نے الزام لگایا کہ سکول انتظامیہ تین ماہ کی یکمشت فیس جمع نہ کرانے والے بچوں کےنام خارج کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے،اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ نےٹیچرز کی حاضری بھی سکول میں یقینی بنانےکی ہدایت کررکھی ہے۔

صبح نو بجےسےشام 3 بجے تک ٹیچرز کو سکول میں رہنےکا پابند کیا جارہا ہے، سکول میں چھٹیوں کے باوجود سٹاف کو بلوانے پرملازم مبین کورونا سےجاں بحق جبکہ اکاؤنٹنٹ شکیل بھٹی ہسپتال میں زیرعلاج ہے،دوسری جانب سکول انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اکٹھی فیس وصول نہیں کی اورنہ ہی اساتذہ کو سکول آنے کا پابند کیاہے۔

واضح رہے کہ  نجی سکولوں کی جانب 20 فیصد فیسوں میں کمی نہ کرنے پرکارروائی کا فیصلہ کیا گیا، سکول ایجوکیشن نے شکایات کے لئے سرکاری نمبر بھی جاری کیا جس کے تحت  والدین  فیس میں کمی نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف شکایت درج کراسکیں گے۔   کورونا وائرس وبا کی وجہ سے سکولوں کی چھٹیوں کے باعث طلباء کو گھر بیٹھے تعلیم دینے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیم گھر کیبل چینل شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد اول کلاس سے دہم کلاس کے بچوں کو گھر بیٹھے سیکھنے کے تمام تر مواقع فراہم کرنا ہے۔

تاہم گزشتہ روز حکومت کی جانب سے ستمبر کے دوسرے ہفتے سکول کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  نے بھی نیوزکانفرنس کرتے ہوئے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا،ان کا کہناتھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے پر اگست میں نظرثانی بھی کریں گے۔

اگر  صحت کے معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو پندرہ ستمبر کو بھی نہیں کھولیں گے، تعلیمی ادارے کھولے تو مختلف ایس او پیز بنائیں گے، بڑی کلاسز کو پہلے اور چھوٹی کلاسز کو بعد میں بلانے کی تجویز ہے۔

مزیدخبریں