ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادا کارہ میرا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ادا کارہ میرا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:اپنی گلابی انگریزی اور بولڈ فلموں کی وجہ سے منفرد شہرت رکھنے والی اداکارہ میرا اپنی شہرت کا کوئی بھی چانس ضائع نہیں جانے دیتیں ۔ کورونا وائرس ہو یا کوئی اور ایشو انہوں نے اپنا تبصرہ ضرور پیش کرنا ہوتا ہے، میرا اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے کا فن خوب جانتی ہیں۔ میرا کی کلاسیکل گانے پر رقص کرتے ہوئے تازہ  ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔


انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں میرا نے تِلے کی کڑھائی والی خوبصورت پیازی رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔ انہوں نے خوبصورت زیورات پہن رکھے ہیں اور کسی فیشن شوٹ میں مصروف نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو کے بیک گراﺅنڈ میں مدھم سی آواز میں کلاسیکل گانا چل رہا ہے اور میرا اس گانے پر خوبصورت انداز میں رقص کر ر ہی ہیں۔اداکارہ میرا کی ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں، میرا کے مداحوں کی جانب سے انہیں اس خوبصورت انداز پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کیساتھ صارف نے لکھا کہ’ ہمارے سٹوڈیو میرا جی کے آنے سے بہت خوشی ہوئی۔ آپ ایک قومی اثاثہ اور پاکستانی فلم انڈسٹری لولی ووڈ کی کوئین ہیں۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل وہ امریکا میں پھنس گئیں تھیں اور وہاں سے نکلنے کیلئے وزیر اعظم سے مدد کی اپیل بھی کی تھی لیکن ان کے مبینہ سسر نے ان کی اس حرکت کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑ دیا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer