ملتان اور بہاولپور میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ

10 Jul, 2019 | 04:20 PM

Sughra Afzal

(سعدیہ خان) محکمہ سیاحت پنجاب نے لاہور کےبعد اب ملتان اور بہاولپور میں سیاحتی بس سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے منصوبے کی منظوری دے دی۔

جی ایم آپریشنز ٹورازم ڈیپارٹمنٹ عاصم رضا نے لاہور ڈبل ڈیکر بس ٹرمینل قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا، انہوں نے ملتان اور بہاولپور ڈبل ڈیکر بس سروس پر بریفنگ دی، عاصم رضا کا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت کا ملتان اور بہاولپور میں بس سروس چلانے کا منصوبہ 2019 میں ہی مکمل کیا جائے گا، ڈبل ڈیکر بس جنوبی پنجاب کی عوام کے لیے بہترین تفریحی تحفہ ثابت ہوگی، منصوبے پر آئندہ ماہ کام شروع کردیا جائے گا۔

جی ایم آپریشنز عاصم رضا نے محکمہ سیاحت کی جانب سے بہترین سروسز دینے والے ملازمین کو اعزازی شیلڈز اور کیش پرائز بھی دیئے۔

مزیدخبریں