حکومتی اور اپوزیشن اراکین نےبڑا فیصلہ کرلیا

10 Jul, 2019 | 04:15 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے اپنی تنخواہوں میں اضافے کے بل کا معاملہ آئندہ اسمبلی اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل 4 ماہ قبل 13 جون کو حکومت اور اپوزیشن اراکین نے متفقہ طور پر منظور کروایا تھا، لیکن وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد اُسے روک دیا گیاتھا۔

13 مارچ 2019 کو متفقہ طور پر منظور ہونے والے بل پر حکومت نے چپ سادھ لی ہے، ارکان اسمبلی نے اس معاملے کو دوبارہ اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اراکین کی تنخواہ میں 20 سے 30 فیصد اضافہ وزیر اعظم کی منظوری سے مشروط ہے، پنجاب حکومت وزیر اعظم سے حتمی مشاورت کے بعد اضافے کا فیصلہ کرے گی۔

مزیدخبریں