نجی چینل کے اینکر مریدعباس قتل، اظہار افسوس کی قرارداد جمع

10 Jul, 2019 | 02:08 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) نجی نیوز چینل کے اینکر مرید عباس کے قتل پر اظہارِ افسوس کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے جمع کرائی، جس میں کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی کا ایوان 9 جولائی 2019 کو کراچی میں بول نیوز کے اینکر مرید عباس کے قتل پر رنج و غم کا اظہار کرتا ہے، قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے، پاکستان کی صحافی برادری لواحقین کے لیے صبر اور متوفی کے درجات کی بلندی کے لیے دُعا گو ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مرید عباس کے قتل کے حقائق کو جلد ازجلد منظرعام پر لاتے ہوئے مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔

مزیدخبریں