قذادی بٹ: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں صنعتوں کے فروغ کیلئے10 ہزار ایکڑ پر9 صنعتی مراکز قائم ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےمختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل اکنامک زونزکے قیام کیلئے ضروری اقدامات کیےجا رہے ہیں، سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کیلئے گوجرانوالہ میں 150 اوروزیر آباد میں 63 ایکڑ اراضی فراہم کردی گئی ہے۔
سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں 6 غیرملکی اداروں کی براہ راست سرمایہ کاری سے6 ہزار شہریوں کوروزگار ملےگا، انہوں نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین میں 2 ارب سے پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بنائیں گے جبکہ ٹیوٹا کے7 ہزار گریجویٹس کو بلاسود قرضے فراہم کریں گے۔