حافظ شہباز علی: نیشنل گیمز میں حصہ لینے کے لیے پنجاب خواتین ہاکی ٹیم کے ٹرائلزمکمل ہوگئے، ٹرائلز میں شریک کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز میں عمدہ کارکردگی دکھانےکو ہدف قرار دے دیا۔
اکتوبر میں پشاور میں شیڈول نیشنل گیمز میں حصہ لینے کے لئے پنجاب کی خواتین ہاکی ٹیم کے ٹرائلز مکمل ہوگئے، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹرائلز میں صوبہ بھر سے160 خواتین ہاکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا، تنزیلہ عامر چیمہ کی سربراہی چھ رکنی سلیکشن کمیٹی نےمختلف کمبی نیشنز میں کھلا کر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
خواتین کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے مطالبہ کیا کہ خواتین ہاکی کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس ہونے چاہیں، سابق خاتون کھلاڑی اور سلیکٹر راحت خان کا کہنا تھا کہ ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی تعداد حوصلہ افزا ہے اور امید ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن ویمن ونگ آئندہ چند روز میں ابتدائی طور پرمنتخب 25 کھلاڑیوں کی فہرست پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کو بھجوادے گی۔