ایڈیشنل آئی جی کامران یوسف ٹریفک حادثے میں جاں بحق

10 Jul, 2019 | 12:06 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) پنجاب پولیس سے افسوسناک خبر،  ایڈیشنل آئی جی کامران یوسف ملک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق موٹروے پر سیال موڑکے قریب ایڈیشنل آئی جی کامران یوسف ملک کی گاڑی  سیمنٹ ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی ڈرائیور اور ایڈیشنل آئی جی جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور نعشیں قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کردیں۔

مزیدخبریں