( فہد علی ) ٹریفک وارڈنز نے شہریوں کے چالان کرنے کے لیے نئی حکمت عملی بنالی، شہر کی اہم شاہراہوں پر ناکے لگائے ٹریفک وارڈنز ٹریفک روانی بہتر کرنے کی بجائے ریونیو اکٹھا کرنے میں مصروف ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈنز کیلئے چالان کا ٹارگٹ گزشتہ سال کی نسبت دوگنا کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز تو اب سگنل پر کھڑے مسافروں کا بھی چالان کرنے لگ گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک ہی چالان پر ان کے دو دو چالان کر دیے جاتے ہیں، یوں لگتا ہے کہ جیسے شہریوں کو لوٹنے کا نیا منصوبہ بنا لیا گیا۔
شہری کہتے ہیں کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کا چالان لازمی ہونا چاہیئے مگر یہ ناکہ لگا کر چالان کرنا بلکل غلط ہے۔
ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے مگر شہر کی اہم شاہراہوں پر ناکے کی صورت میں کھڑے ٹریفک ارکان یوں لگتا ہے کہ جیسے کسی اہم مشن پر ہیں۔