میڈیا میں 35 ارب روپے کی کرپشن کا تاثر دیا جا رہا ہے: اعتزاز احسن

10 Jul, 2018 | 11:07 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سعدیہ خان:پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن میں سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر پری پول دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ ایک نئی آئی جے آئی بنانے کو کوشش کی جا رہی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے معاملے پر بلاول ہاوس میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت سابق صدر پاکستان آصف علی زردار اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول ہاؤس پر چسپاں کیا جانے والا نوٹس ایک کروڑ 50 لاکھ کا ہے۔ جبکہ میڈیا میں 35 ارب روپے کی کرپشن کا تاثر دیا جا رہا ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:نواز شریف کا استقبال کیا جائے یا نہیں؟ (ن) لیگ کشمکش کا شکار

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران امیدواروں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں۔ جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ نئی آئی جے آئی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم ماضی کی آئی جے آئی کا حال سب دیکھ چکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسی صورت بھی الیکشن کا بائیکاٹ  نہیں کرے گی، تاہم جن حالات میں الیکشن کرائے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

مزیدخبریں