ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کا محکمہ نارکوٹکس کو فعال کرنے کے لیے بڑا اقدام

ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کا محکمہ نارکوٹکس کو فعال کرنے کے لیے بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: محکمہ نارکوٹکس کو فعال کرنے کے لیے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے احسن اقدام  کیا۔ ڈی جی ایکسائز نے 71افسران واہلکاروں کو فوری ڈی جی نارکوٹیکس کو رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفیصلات کے مطابق ڈی جی ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن اکرم اشرف گوندل نے 4ای ٹی اوز ،28 انسپکٹرزسمیت جونئیرکلرکس اور کانسٹیبلزکاتبادلہ کرکے نارکوٹیکس ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈی جی ایکسائزکا کہنا ہے آٹھ ماہ سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن اسکے باوجود محکمہ فعال نہیں ہوا، جسکی بنیادی وجہ بھرتیاں مکمل نہ ہونا ہے۔

اہم خبر:  کرائے پر مکان دینے والوں کی موجیں ختم، محکمہ ایکسائز نے نیا قانون تیار کرلیا
اسی لئے ونگ کو فعال کرنے کیلئے رضاکارانہ طورپرافسران واہلکار دیئے گئے ہیں تاکہ منشیات کے خلاف بھرپورطریقے سے کاروائیاں کی جاسکیں۔