ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنرلاہور کا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کیلئے اجلاس

ڈپٹی کمشنرلاہور کا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کیلئے اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، پی ایچ اے کو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو کارروائی کے لیے ساتھ رکھنے کی ہدایت۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام زونز کے ڈپٹی سی اوز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر میں سائز سے بڑے بینرز سٹیمرز اور پورٹریٹس کو اتارا جائے۔ بڑے سائز کے بینرز سٹیمرز پورٹریٹس کے سائز پر کو ئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

اس خبر کو بھی ضرور پڑھیں:نوازشریف نے قوم کے مستقبل کیلئے اپنا آج قربان کیا: میئر لاہور

انہوں نے مزید کہا کہ اے سی صاحبان اپنے علاقے میں بلاتفریق کاروائی کریں جبکہ پی ایچ اے کاروائی کے لیے اے سی صاحبان کو ساتھ لیں۔ ڈی سی اپنے علاقے کے مین پوائنٹس پر لگے بینرز سٹیمرز اور پورٹریٹس کے سائز کو چیک کریں اور خلاف ضابطہ بینرز سٹیمرز اور پورٹریٹس کو اتار دیا جائے اور اسسٹنٹ کمشنرز اہم پوائنٹس کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کر یں۔