وفاقی حکومت نے افسران کو ڈیفنس کالج یونیورسٹی کورس کے لئے نامزد کر دیا

10 Jul, 2018 | 06:50 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قیصرکھوکھر:وفاقی حکومت نے متعدد افسران کو ڈیفنس کالج یونیورسٹی کورس کے لئے نامزد کر دیا ہےتاکہ افسران یہ کورس مکمل کر کے اگلے گریڈ میں ترقی پا سکیں، اور یہ کورس 13 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔

اس کورس میں شرکت کے بعد یہ افسران گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی کے اہل ہوں گے، جن افسران کو اس کورس کے لئے نامزد کیا گیا ہے ان میں احسن علی منگی، سید حسن نقوی، عاصم اقبال، عثمان گل، اختر حیات، انکسار خان، محمد خالد خٹک، محمد علی خان، اللہ یار، تیمور تجمل، سعد فاضل عباسی، محمد طارق، منصور احمد خان، احمد نعیم وڑائچ، مراد اشرف جنجوعہ، بختیار محمد، محمد قاسم صمد، شہناز مقبول، سیما رضا بخاری، محمد صدیق خرم شامل ہیں۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے روڈ میپ برائے سال19-2018تیار کر لیا گیا
 وفاقی حکومت نے تمام صوبائی اور وفاقی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان افسران کو اس کورس میں شرکت کی اجازت دے دیں تاکہ افسران یہ کورس مکمل کر کے اگلے گریڈ میں ترقی پا سکیں۔ 

مزیدخبریں