(سٹی 42) روک سکو تو روک لو، میاں محمد نواز شریف کا پرتپاک استقبال کریں گے، (ن) لیگی شیروں نے دبنگ اعلان کر دیا۔
نیب سے سزا یافتہ نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے نگران حکومت اور سابق حکمرانوں میں ٹھن گئی، مسلم لیگ(ن) نے اعلان بغاوت کردیا, کارکن کہتے ہیں کہ دفعہ144 نافذ کر دو، بیریئر لگا دو یا کنٹینرز کھڑے کر دو، ہمیں دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کے شاندار استقبال سے نہیں روک سکتی۔
خبر پڑھیں۔۔۔نواز شریف، مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب نے ہیلی کاپٹر مانگ لیا
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کارکنوں کو 13 جولائی کو میاں نوازشریف کےاستقبال کے لیے ائیر پورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی، کہتے ہیں کہ اگر کسی کارکن سے زیادتی ہوئی تو معاف نہیں کروں گا۔
حمزہ شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میاں نواز شریف 23 دنوں سے اپنی بیمار اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے پاس لندن میں موجود ہیں، نون لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے قائد کے لیے ائیرپورٹ ضرور پہنچے گی۔
خبر پڑھیں۔۔۔نواز شریف کا استقبال کیا جائے یا نہیں؟ (ن) لیگ کشمکش کا شکار
دوسری جانب نگران حکومت نے نواز شریف کا استقبال روکنے کی مکمل تیاریاں کر لی ہیں۔ دفعہ144 کی خلاف ورزی پر پولیس کو ایکشن کا حکم دے دیا گیا۔ کہتے ہیں قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔ایون فیلڈ ریفرنس کیس، نواز شریف کو 10 ، مریم نواز کو 7، کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا
واضح رہے کہ احتساب عدالت (نیب) نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 10 سال ، انکی صاجزادی مریم کو 7 سال جبکہ انکے داماد کیپٹن صفدر کو 1 سال قید کی سزا سنائی ہے۔نیب نے کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے جبکہ نواز شریف اور انکی صاجزادی تاحال لندن میں ہیں اور وہ بروز جمعہ وطن واپس آئیں گے جہاں سے ان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔