قدرت کو لاہوریوں پررحم آگیا,محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

10 Jul, 2018 | 04:26 PM

Sughra Afzal

( سٹی 42) قدرت لاہوریوں پر مہربان ہوگئی، بادلوں نے باغوں کے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،سورج چھٹی پر چلا گیا، ٹھنڈی ہوائوں کے چلنے سے گرمی کی شدت میں بھی کمی آگئی، محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔

خبر پڑھیں۔۔نواز شریف، مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب نے ہیلی کاپٹر مانگ لیا

تفصیلات کے مطابق بادلوں کو گرمی کے ستائے زندہ دلان لاہوریوں پر ترس آگیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گزشتہ کئی روز سے جاری قیامت خیز گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔لاہور میں ایک کھلا مین ہول موت کا کنواں بن گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اورکم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد جبکہ رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کردی۔

مزیدخبریں