چوہنگ میں کھلا مین ہول معصوم زندگی نگل گیا

10 Jul, 2018 | 03:46 PM

Read more!

(عیشہ خان) ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث چوہنگ کے علاقے میں اڑھائی سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔

تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں کھلا مین ہول اڑھائی سالہ بچے کی ہلاکت کا سبب بن گیا۔ عبداللہ گھر کے سامنے کھیل رہا تھا کہ کھلے مین ہول میں گر گیا۔

خبر پڑھیں۔۔نواز شریف، مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب نے ہیلی کاپٹر مانگ لیا

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور بچے کی لاش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا، اہل علاقہ انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مکینوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔معروف سیاسی شخصیت نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی
 اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں