معروف سیاسی شخصیت نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

10 Jul, 2018 | 03:11 PM

Sughra Afzal

(ارسلان حیدر) پی پی 154 میں سابق ٹاؤن ناظم اخلاق احمد گڈو نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں شمولیت پر اخلاق احمدگڈو کی رہائش گاہ" آخری منٹ "" پر تقریب کا انعقاد ہوا۔ شرکاء نے عبدالعلیم خان کا پرتپاک استقبال کیا اور گُل پاشی بھی کی۔

عبدالعلیم خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر معروف سیاسی شخصیت  اخلاق احمد گڈو کو پارٹی پرچم پہنایا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔ تقریب میں عبدالعلیم خان، امیدوار این اے 127 جمشید اقبال چیمہ، این 128 اعجاز ڈیال، پی پی 154 منصب اعوان نے شرکت کی۔

اس کےعلاوہ میاں اخلاق، مہر وسیم، صدیق اکبر، میاں عارف، ندیم منڈاری والا، یوسف گجر، شبیرمنہاس، رؤف کرامت، میاں سلم، غفور سلہری اور ذوالفقار جٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

مزیدخبریں