(سعود بٹ) ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب سے نواز اور مریم کی گرفتاری کیلئے ہیلی کاپٹر مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو گرفتار کر کے راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔
خبر پڑھیں۔۔نواز شریف کا استقبال کیا جائے یا نہیں؟ (ن) لیگ کشمکش کا شکار
تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور میجر شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو تین نکاتی خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نیب حکام کو ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے اور اڈیالہ جیل لینڈ کرنے کی اجازت بھی دی جائے۔ خط میں مریم اور نواز شریف کی جہاز کے اندر ہی امیگریشن کی سہولت فراہم کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔آئی جی پنجاب کا تمام تھانوں کے محررز تبدیل کرنے کا حکم
ذرائع کے مطابق تمام اقدامات مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ممکنہ ہنگامہ آرائی اور ائیر پورٹ پر اجتماع کی صورت میں اکٹھا ہونے کے پیش نظر کیا گیا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی سےمتعلق بڑی خبر آگئی
واضح رہے کہ احتساب عدالت(نیب) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 10 سال ، انکی صاجزادی مریم کو 7 سال جبکہ انکے داماد کیپٹن صفدر کو 1 سال قید کی سزا سنائی ہے۔نیب نے کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے جبکہ نواز شریف اور انکی صاجزادی تاحال لندن میں ہیں اور وہ بروز جمعہ وطن واپس آئیں گے جہاں سے ان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔