نواز شریف کا استقبال کیا جائے یا نہیں؟ (ن) لیگ کشمکش کا شکار

10 Jul, 2018 | 10:37 AM

Sughra Afzal

(علی اکبر) مسلم لیگ (ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر ہونے والے استقبال کے حوالے سے کشمکش کا شکار ہو گئی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ (ن ) کا ایک خاص گروپ نے پارٹی کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو رائے دی ہےکہ کارکنوں کے ہمراہ ائیر پورٹ پر نواز شریف کا استقبال نہ کیا جائے۔ ان کا خیال ہے کہ نواز شریف کا استقبال کرنے کے لئے جانے والے کارکن بھر پور سیاسی قوت کا مظاہرہ نہ کر سکے تو اس سے انتخابی مہم متاثر ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل احتجاج کی سیاست (ن) لیگ کی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے۔ تاہم استقبال کرنے اور اس حوالے سے حتمی حکمت عملی شہباز شریف خود طے کریں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں محمد نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ نیب نے کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے جبکہ نواز شریف اور انکی صاجزادی تاحال لندن میں ہیں اور وہ بروز جمعہ وطن واپس آئیں گے ۔

مزیدخبریں