ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا کی آگ؛ ہوائیں آئندہ ہفتے تک خطرہ رہیں گی، صدر بائیڈن

California wildfire, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  صدر جو بائیڈن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کیلی فورنیا میں آگ کو پھیلانے کا سبب بننے والی ہوائیں آنئے ہفتے کے ابتدائی دنوں تک خطرہ بنی رہیں گی۔

صدر جو بائیڈن نے یہ بات جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں کیلی فورنیا کے جنگل کی آگ پر وفاقی ردعمل کے بارے میں بریفنگ کے دوران کہی۔

نائب صدر کمیلا ہیرس بھی اس بریفنگ میں سدر جو بائیڈن کے ساتھ بیٹھی تھیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ لاس اینجلس میں لگنے والی آگ "واقعی بے مثال" ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں آگ کو پھیلنے ستے روکنے اور بجھانے میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ گزری رات، مقامی ریاست اور وفاقی فائر فائٹرز کچھ آگ کو پھیلنے سے "جزوی طور پر روکنے" میں کامیاب رہے، لیکن اگلے ہفتے کے اوائل تک ہوائیں خطرہ رہیں گی۔

بائیڈن نے کہا کہ "ہم اس بات کو یقینی بنانے والے ہیں کہ کیلیفورنیا کے پاس اس آگ سے لڑنے اور اس سے بچنے کے لیے ہر ممکن وسائل موجود ہوں۔"