ویب ڈیسک : غزہ میں نسل کشی پر ’ ان سب کو مار ڈالو‘ کہنے والے امریکی اداکار کا گھر جل گیا ۔ ٹی وی پر رو بھی پڑے
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے معروف اداکار جیمز ووڈ کا گھر بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی اس آگ سے معروف شوبز شخصیات کے گھر جلے، شہر کے شمالی علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث پھیلنے والی آگ نے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، خاص طور پر مشہور پیسیفک پیلیسیڈز کے علاقے میں، جہاں مشہور شخصیات کے مہنگے گھروں کو نقصان پہنچا۔جلنے والے گھروں میں 2 مرتبہ آسکر کے لیے نامزد ہونے والے اور 3 مرتبہ ایمی ایوارڈز جیتنے والے جیمز ووڈ کا گھر بھی شامل تھا، جو انٹرویو کے دوران رو پڑے
جیمز ووڈ نے انٹرویو میں کہا 'ایک دن آپ سوئمنگ پول میں نہا رہے ہوتے ہیں اور اگلے ہی دن سب ختم ہوجاتا ہے'۔
اداکار کی باتوں پر اینکر افسردہ ہوگئیں البتہ سوشل میڈیا پر جیمز ووڈ کو صارفین کی جانب سے کوئی ہمدردی نہ ملی، متعدد صارفین نے جیمز کو وہ وقت یاد دلایا جب وہ اسرائیل کی غزہ میں کی جانے والی نسل کشی کی حمایت کر رہے تھے۔