ویب ڈیسک : لاس اینجلس میں لگی آگ کی لپیٹ میں معروف شوبز شخصیات کے گھر بھی آگئے
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے معروف شوبز شخصیات کے گھر جل کر خاکستر بن گئے ۔ اس آگ کی وجہ سے شوبز انڈسٹری کی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں جبکہ متعدد تقریبات بھی منسوخ کر دی گئیں۔شہر کے شمالی علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث پھیلنے والی آگ نے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، خاص طور پر مشہور پیسیفک پیلیسیڈز کے علاقے میں، جہاں مشہور شخصیات کے مہنگے گھروں کو نقصان پہنچا۔
گلوکارہ اور اداکارہ پیرس ہلٹن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کا مالیبو میں واقع گھر آگ کی نذر ہو گیا ہے، اسی طرح، ہیڈی مونٹگ اور اسپینسر پراٹ نے بھی اپنے گھر کے جلنے کی اطلاع دی ہے ۔
ایڈم بروڈی اور لیٹن میسٹر کے گھر کی ویڈیو سامنے آئی جو آگ کی لپیٹ میں تھا، جبکہ اداکارہ اینا فیرس کا گھر بھی مکمل طور پر راکھ میں تبدیل ہو چکا ہے۔15 بار آسکر کے لیے نامزد ہونے والی گیت نگار ڈیان وارن نے بتایا کہ ان کا تقریباً 30 سال پرانا بیچ ہاؤس بھی آگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ اسی طرح، رکی لیک نے بھی اپنے گھر کے تباہ ہونے کی تصدیق کی۔فلم ٹاپ گن میورک کے اسٹار مائلز ٹیلر اور ان کی اہلیہ کیلیگ کا 75 لاکھ ڈالر مالیت کا گھر بھی آگ کی نذر ہوچکا ہے۔گلوکارہ اور اداکارہ مینڈی مور نے اپنی رہائش گاہ سے محفوظ مقام پر نقل مکانی کی، انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے گھر کے جلنے کے بارے میں بتایا۔اداکار بین افلیک کا بھی 20 لاکھ ڈالر کا گھر آگ نذر ہوگیا۔آتشزدگی کے باعث آسکر نامزدگیوں کی تاریخ بھی آگے بڑھا کر 19 جنوری گردی گئی ہے جبکہ کئی فلموں کے پریمیئر بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔