سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کا افتتاح کر دیا ۔ترک منسٹر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ترکیہ کے دورے کی دعوت دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ کے دورے کے دعوت قبول کرلی۔ تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون مزید بڑھانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔ترکیہ کے معیاری تعلیمی ماڈلز کو پنجاب میں متعارف کرانے پر تبادلہ خیال کیا گیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شر کت کی ۔ ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کی ننھی بچیوں نے ترک زبان میں خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا،ترکیہ کے وزیر تعلیم یوسف تاکن ترکیہ کے سفیر معارف انٹرنیشنل سکول فاؤنڈیشن کے صدربیرل ا ےکگن اور دیگر ترک حکام بھی موجود تھے ۔ تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے ترانے بجائے گئے ، پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول کے بارے میں دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول کی لائبریری اور دیگر شعبے دیکھے
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے معارف انٹرنیشنل سکول ملتان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ترک معارف انٹرنیشنل سکول کے افتتاح پر آپ سب کو تاریخی شہر ملتان میں خیر مقدم اعزاز کی بات ہے- ترکیہ کے وزیر تعلیم کی موجودگی دونوں قوموں میں گہری اور پائیدار دوستی کی علامت ہیں۔ ترکیہ کے وزیر تعلیم کی موجودگی باعثِ فخر ہے-ترکیہ کے وزیر تعلیم یوسف تیکن کی قیادت اور لگن ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔معارف فاؤنڈیشن کے معزز اراکین کو بھی دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں - انتھک کوششوں نےمعارف فاونڈیشن کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔تعلیم اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے معارف فاونڈیشن کی کاوشیں پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ وژن کی عکاس ہے- پنجاب کے عوام کی جانب سے، آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں- معارف فاونڈیشن نے خطے کے تعلیمی منظرنامے میں گرانقدر کردار ادا کیا۔ صدر رجب طیب اردوان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، وہ پاکستان کے حقیقی بھائی ہیں-صدر رجب طیب اردگان کی غیرمتزلزل حمایت نے دونوں قوموں کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے۔ضرورت کے وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا اخلاص ثابت کیا ہے- صدر اردگان کے وژن نے پنجاب اور ملک بھر میں ترقی اور بہتری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔دعا ہے کہ پاک ترکیہ دوستی اور شراکت داری آنے والی نسلوں تک پھلتی پھولتی رہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ترکیہ کے وزیر تعلیم پروفیسر یوسف تیکن کی ملاقات ہوئی ۔ ترکیہ کے وزیر تعلیم نے صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے نیک تمنائیں کا پیغام پیش کیا ، ترکیہ کی شعبہ تعلیم میں بہتری کے لئے تعاون کی پیشکش کی ،نصاب تعلیم میں جدت میتھ اور دیگر سبجیکٹ میں ترکیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاقِ کیا گیا۔ ترک منسٹر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ترکیہ کے دورے کی دعوت دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ کے دورے کے دعوت قبول کرلی۔
تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون مزید بڑھانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔ترکیہ کے معیاری تعلیمی ماڈلز کو پنجاب میں متعارف کرانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ حکومت کی جانب سے پنجاب میں جاری تعلیمی خدمات کو سراہا ،ترکیہ کے وزیر یوسف تیکن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی اصلاحات کے ایجنڈے کو سراہا
مریم نواز شریف نے کہا صدر رجب طیب اردگان کا جدید ترکیہ کا ویژن قابل تحسین ہے۔پاکستانی ترکیہ اور اس کے عوام کے لئے بہت محبت رکھتے ہیں۔ جدید نصاب تعلیم کی تشکیل نو کے لئے ترکیہ کے تجربات اور مشاہدات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے شعبہ تعلیم میں جاری ریفارمز اور پراجیکٹس سے آگاہ کیا،
ترکیہ وزیر تعلیم یوسف تیکن نے کہا پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔صدر رجب طیب اردگان کی ہدایت پرپاکستانی بھائیوں کے لئے جو ممکن ہوا ،ضرور کرینگے ۔ترکیہ کی نئی نسل کو فکر اقبال سے متعارف کرا رہے ہیں -شعبہ تعلیم میں پنجاب کی معاونت کے لئے تیار ہیں-