سٹی42: آئی ڈی ایف نے غزہ میں حماس کی سرنگ سے ملنے والی لاش کی باقیات کے تجزیہ کے بعد یرغمالی نوجوان حمزہ زیادنے کی موت کی تصدیق کر دی.
حمزہ زیادنے اور ان کے والد یوسف زیادنے کی لاشوں کی باقیات تین روز پہلے غزہ میں رفح کے علاقہ سے ایک سنگ سے ملی تھیں۔ یوسف زیادنے کی لوش کی جلد شناخت ہو گئی تھی اور دوسری لاش کی باقیات کا تجزیہ کر کے نتیجہ تک پہنچنے میں وقت لگا، حمزہ کی وفات کی تصدیق ان کے والد یوسف کی تدفین کے ایک دن بعد ہوئی۔
22 سالہ مسلم اسرائیلی حمزہ زیادنےدو بچوں کے باپ ہیں۔ ان کو والد، ایک بہن اور ایک بھائی کے ساتھ 7 اکتوبر 2023 کو کبتز ہولیت سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان کے بہن بھائی 18 سالہ بلال اور 17 سالہ عائشہ کو 54 دن کی قید کے بعد نومبر2023 میں قیدیوں کے تبادلہ میں رہا کر دیا گیا تھا۔