ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس کے یرغمالی حمزہ زیادنے کی وفات کی تصدیق

Israel Hamas war, Gaza war, City42 , Hamza Ziyadne, Youssef Ziyadne , Hostages deal
کیپشن: ان تصویروں میں سے ایک بائیس سالہ حمزہ زیادنے کی ہے، دوسری ان کے والد یوسف زیادنے کی، حماس نے  دونوں کو دو دیگر بہن بھائیوں کے ساتھ سات اکتوبر کو اغاو کر کے اپنی ایک سرنگ میں رکھا ہوا تھا جہاں سے ان کی لاشوں کی باقیات چند روز پہلے خستہ حالت میں ملیں۔  یہ لاشیں حماس کے ساتھ اسرائیل کی یرغمالیوں کی رہائی کی متوقع ڈیل کی خبروں کے ہنگام میں اس وقت ملیں جب ان کے گھر والے ان کی زندہ واپسی کی ہمیشہ سے زیادہ امید کر رہے تھے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آئی ڈی ایف نے غزہ  میں حماس کی سرنگ سے ملنے والی لاش کی باقیات کے تجزیہ کے بعد یرغمالی نوجوان حمزہ زیادنے کی موت کی تصدیق کر دی.

حمزہ زیادنے اور ان کے والد یوسف زیادنے کی لاشوں کی باقیات تین روز پہلے غزہ  میں رفح کے علاقہ سے ایک سنگ سے ملی تھیں۔ یوسف زیادنے کی لوش کی جلد شناخت ہو گئی تھی اور دوسری لاش کی باقیات کا تجزیہ کر کے نتیجہ تک پہنچنے میں وقت لگا، حمزہ کی وفات کی تصدیق ان کے والد یوسف کی تدفین کے ایک دن بعد ہوئی۔

22 سالہ مسلم اسرائیلی حمزہ زیادنےدو بچوں کے باپ ہیں۔ ان کو  والد، ایک بہن اور ایک بھائی کے ساتھ 7 اکتوبر 2023 کو کبتز ہولیت سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان کے بہن بھائی 18 سالہ بلال اور 17 سالہ عائشہ کو  54 دن کی قید کے بعد  نومبر2023 میں قیدیوں کے تبادلہ میں رہا کر دیا گیا تھا۔