محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

10 Jan, 2025 | 07:30 PM

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے، شمال مشرقی پنجاب میں شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے، جبکہ جنوب مشرقی پنجاب اور مشرقی سند ھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ اسکے علاوہ صبح کے اوقات میں بنوں،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں چند مقامات پرہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے ۔

پنجاب کے علاقوں لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال ، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش / ہلکی برفباری کی توقع ہے، صوبہ کے جنوبی/وسطی علاقوں میں دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے ۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔ 

مزیدخبریں