انٹربینک میں ڈالر سستا

10 Jan, 2025 | 07:00 PM

سٹی 42 : انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوا ،  ڈالر278 روپے61 پیسے سے کم ہوکر 278روپے 58 پیسے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر  280.18 روپے پر برقرار رہا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 3  پیسے کمی سے 289.17 روپے، برطانوی پاؤنڈ  35 پیسے سستا ہوکر 346.33 روپے، جبکہ یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے  سے 76.30 روپے، سعودی ریال 5 پیسے بڑھ کر 74.55 روپےکا ہوگیا۔ 

مزیدخبریں